آج ہندوستان میں مقیم19 کروڑمسلمان نشانے پر ہیں
26/Feb/2020
اسلام آباد;وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں مسلم کش فسادات پر بیان دیتے ہوئے کہا
عالمی برادری کے لیے کچھ کرنے کا بلاشبہ یہی وقت ہے
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آگاہ رہو ;پاکستان میں اگر کسی نے بھی غیر مسلم شہریوں پر ہاتھ اٹھانے کی کوشش کی یا کسی عبادت گاہ کی جانب بری نظر سے دیکھا تو نہایت سختی سے پیش آئیں گے. ہماری اقلیتیں اس ملک کی برابر کی شہری ہیں
وزیراعظم نے بھارت کے ظالمانہ اقدامات اور مسلم دشمنی کی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ آج ہم جوہری صلاحیت کی حامل ایک ارب سے زائد انسانوں پر مشتمل ریاست بھارت کو نازی ازم کی وارث آر ایس ایس کے ہاتھوں میں گرتا دیکھ رہے ہیں
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نفرت کی بنیاد پر نسل پرستانہ نظریات کا حامل گروہ جب بھی غالب آتا ہے،قتل و غارت گری اورخونریزی کے دروازے کھل جاتے ہیں
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گزشتہ برس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےاپنے خطاب میں میں نے پیش گوئی کی تھی کہ ایک مرتبہ جن بوتل سے باہر آیا تو خونریزی میں شدت آئے گی
0 Comments
Thanks for visiting