بھارتی گلوکار رفتار مسلمانوں کیلئے ڈھال بن گئے


WEB NEWS


 بھارتی گلوکار بھی مسلمانوں کے شانہ بشانہ ریپر رفتار نے کہا ہے کہ کسی مسلمان کو بھارت سے نکالا گیا تو سینے پر گولی کھاؤں گا:ا
رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کمپوزر رفتار نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارت میں متنازع شہریت کے قانون کی مخالفت کی اور کہا ہے کہ مسلمان ہندو ایک دوسرے کے بھائی ہیں۔
رفتار اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک کنسرٹ میں پرفارم کر رہے تھے جہاں انہوں نے متنازع شہریت کے قانون کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اعلان کیاکہ کسی مسلمان کو بھارت سے نکالا تو سینے پر گولی کھاؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک بات  چاہے کل کیریئر چلے یا نہ چلے. کوئی مسئلہ نہیں. اتنا کما لیا ہے کہ آخر تک بھوکا نہیں مروں گا..
۔