راولپنڈی ٹیسٹ cricket; بنگلا دیش کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
Web News
راولپنڈی;- [WEB NEWS] راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کا شاندار آغاز پہلے 2 اوورز می بنگالی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھا دی اوپنرز تمیم اقبال اور سیف حسن صرف 3 کے مجموعی سکور پر آوٹ ہوئے جن کو محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی
نےشکارا
پاکستان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت " اوپنر بلے باز سیف حسن کو شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں صفر سکور پر آوٹ کر دیا. ان کا کیچ اسد شفیق نے پکڑا۔ دوسرے اوور میں محمد عباس نے دوسرے اوپنر تمیم اقبال کو ایل بی ڈبلیو کیا جو صرف 3 رن بنا سکے تھے یوں 3 کے مجموعیسکور پر بنگلا دیشی شیروں کے اوپنرز پویلین لوٹ چکے تھے۔
نجم الحسین کریز پر آئے تو سنبھل کر بیٹنگ شروع کی تاہم ان کا ساتھ دینے والے بنگلا دیشی کپتان مومن الحق زیادہ دیر پارٹنر شپ قائم نہ رکھ سکے اور محض 30 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ ان کے بعد محموداللہ نے کریز سنبھالی اور کھانے کے وقفے تک 17 رنز کا اضافہ کیا جبکہ نجم الحسین کے 44 سکور تھے۔
"
قبل ازیں ٹاس جیتنے پر کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کو جلد آوٹ کرنے کی کوشش کریں گے. فاسٹ باولر اہم کردار ادا کر سکتے ہیں. عابد علی نے ڈیبیو میں اچھی کارکاردگی دکھائی، ٹیسٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ بنگلا دیشی کپتان مومن الحق نے کہا کہ ہماری بیٹنگ لائن اچھی ہے، ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کیلئے اچھا موقع ہے کہ وہ پرفارم کریں
0 Comments
Thanks for visiting